کاروار،16؍دسمبر (ایس او نیوز)ضلع شمالی کینرا میں گرام پنچایت انتخابات دو مرحلے میں ہونے والے ہیں اور اس کا پہلا مرحلہ ساحلی علاقے میں 22دسمبر کو پورا ہونا ہے۔ نامزدگی فارم کی جانچ پڑتال اورامیدواروں کی طرف سے اپنا نام واپس لینے کی تاریخ ختم ہونے کےبعد جو صورتحال ہے ا س کے مطابق جملہ 4432 نامزدگی فارم داخل کیے گئے تھے ۔ ان میں سے 107امیدوار بلامقابلہ منتخب ہوگئے ہیں اور 87 نامزدگی فارم مسترد کیے گئے ہیں۔ جس کے بعد 22 دسمبر کو 1264سیٹوں پر انتخابات کے لئے جملہ 3741 امیدوار میدن میں ڈٹے ہوئے ہیں۔
کاروار، انکولہ، کمٹہ، ہوناور اور بھٹکل میں گرام پنچایتوں کی تعداد 101ہے اور ، جس کے لئے کُل1380سیٹیں ہیں۔ ان میں سے 9سیٹوں پر اس مرتبہ کسی نے بھی پرچہ نامزدگی داخل نہیں کیا۔
ہوناورتعلقہ کی جملہ 323سیٹوں میں سے 2واڑدس میں امیدواری فارم داخل نہیں کیے گئے،چار مقامات پرامیدوار بلامقابلہ منتخب ہوگئے ہیں جبکہ 869امیدوار انتخاب لڑ رہیں۔کاروار تعلقہ میں 226وارڈس میں سے 2کے لئے نامزدگی داخل نہیں کی گئی۔ کمٹہ 321سیٹوں کے لئے 937امید وار کھڑے ہیں۔ جبکہ انکولہ کی 226سیٹوں میں سے 3 وارڈس میں کوئی امیدوار کھڑا نہیں ہوا۔ جہاں تک بھٹکل تعلقہ کی بات ہے ، یہاں پر 284سیٹیں ہیں اور ا ن میں سے 2سیٹوں پر کسی نے بھی امیدواری فارم داخل نہیں کیا اور مقابلے کے لئے673امیدوار میدان میں ہیں ۔